پاکستان کی نیو کلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی دفتر خارجہ

دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہیے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 03, 2019
دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان تنازعہ کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں