عوام نے اپنی پسندیدگی سے بہت حوصلہ دیا عمائمہ ملک

ہماری فیشن انڈسٹری اورڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت میں دوبارہ عالمی سطح پراپنی جگہ بنائی ہے


Showbiz Reporter September 30, 2013
فلم کی بحالی پرتوجہ دینی ہوگی ایک دوفلموں کے بننے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑنے والا،عمائمہ۔فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے مجھے اپنی پسندیدگی سے بہت حوصلہ بخشا ہے میں کبھی پاکستانی عوام کی محبتوں کونہیں بھول سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ ہماری فیشن انڈسٹری اورڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت میں دوبارہ عالمی سطح پراپنی جگہ بنائی ہے فنکاراپنی محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی بحالی پرتوجہ دینی ہوگی ایک دوفلموں کے بننے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑنے والا۔

مقبول خبریں