میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لیے وزن کم کیازرین خان

روزانہ کی ورزش اوریوگا سے فٹ اورخود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کرتی ہوں, زرین خان


APP October 01, 2013
میڈیا میں جب ہیروئن موٹی ہوتی تو بہت مذاق اڑایا جاتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ اداکارہ زریں خان نے کہا کہ انھوں نے کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لیے وزن میں کمی کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو پہلی فلم کے بعد ان کا وزن میں دن بدن بڑھ رہا تھا۔ ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے میڈیا میں جب ہیروئن موٹی ہوتی تو بہت مذاق اڑایا جاتا ہے مزید براں اس کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے ان چیزوں سے بچنے کے لیے انھوں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔



روزانہ کی جسمانی ورزشوں اور یوگا کی مدد سے اب وہ جسمانی طور پر فٹ ہو چکی ہیں اور پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کررہی ہیں ۔ اداکارہ نے حال میں ہدایت کار ریمبو ڈی سوزا کی فلم کی عکسبندی مکمل کروائی ہے فلم میں ان کے مدمقابل ہیرو راجیو کھنڈوال جلوہ گرہوں گے۔ فلم کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں