شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیلیں کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیے۔


Numainda Express September 17, 2019
عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ باراور لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کی درخواستوں پر اعتراضات کے خلاف اپیلوں کی چیمبر میں سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر پیش ہوئے۔

عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیے۔

مقبول خبریں