- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی
پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی اور 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں بھی دستیاب ہوں گی۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کرلی گئی ہیں، کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا، آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا۔
حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا۔
عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا، شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔