- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
درخت سے 400 گنا زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والا بایوری ایکٹر
واشنگٹن: دنیا بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھتی جارہی ہے جو عالمی تپش کی سب سے اہم وجہ ہے۔ اسی تناظر میں امریکی کمپنی نے ایک بایو (حیاتیاتی) ری ایکٹر بنایا ہے جو کسی درخت سے بھی 400 گنا زائد کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں الجی استعمال کی گئی ہے۔
امریکی کمپنی ہائپر جائنٹ نے ایک الماری جیسا اسمارٹ نظام بنایا ہے جو ایک ایکڑ پر لگے درخت سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اپنے اندر سموتا ہے۔ سائنسداں ایک عرصے سے الجی پر تحقیق کررہے ہیں اور اس سے ماحول دوست حیاتیاتی ایندھن اور گرین ہاؤس گیسوں کو جذب کرنے پر کام ہورہا ہے۔
اسے ای او ایس بایوری ایکٹر کا نام دیا گیا ہے جس پر ایک بڑے ایکس باکس یا ریفریجریٹر کا گمان ہوتا ہے۔ سات فٹ اونچے اور تین فٹ چوڑے اس نظام کو کسی بھی مصروف سڑک کے کنارے لگا کر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے انجذاب کا کام لیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ ایسے بہت سے نظام ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑٰی مقدار جذب کرسکیں گے۔
بایوری ایکٹر کے اندر ٹیوبوں اور پانی کا ایک نظام ہے جہاں ایک قسم کی الجی (کلوریلا ولگارس) زندہ رہتی ہے اور اس کے اندر ہوا پمپ کرکے اوپر مصنوعی روشنی ڈالی جاتی ہے اور پورا نظام ایک عام درخت سے 400 گنا کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں مشین لرننگ سافٹ ویئر ہے جو پورے نظام کو دیکھتے ہوئے ایک ایک پہلو کو کنٹرول کرتا ہے جس میں روشنی کے نظام، درجہ حرارت اور پی ایچ لیول اور دیگر اشیا کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔