ترک فلم ’’عسک تسادوفلاری سیور‘‘ کی اردو ڈبنگ کے ساتھ نمائش ہوگی

فلم کا نام ’’محبت اک اتفاق‘‘رکھا گیا، پریمیئر میں فلم کی ہیروئن بیلسم بیلجن کی پاکستن آمد بھی متوقع


Showbiz Reporter October 03, 2013
فلم نے امریکا ار ترکی میں 5 ارب کا بزنس کیا ہے، پاکستانی بھی اسے پسند کرینگے، کوکب زبیری۔ فوٹو: فائل

ترکش ڈراموں کو پاکستان میں زبردست پذیرائی ملنے کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پرترکی اورامریکا میں پانچ ارب روپے کا بزنس کرنیوالی فلم ''عسک تسادوفلاری سیور''کو اردوڈبنگ اورنئے نام ''محبت اک اتفاق '' کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔

فلم کے پریمیئر شو میں فلم کی ہیروئن اورمعروف ترکش اداکارہ بیلسم بیلجن کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ فلم میں بیلسم بیلجن کے ساتھ مرکزی کردارمیں محمت گنسر ہیںجب کہ فلم کے ڈائریکٹرفاروق سورک ہیں۔ ''محبت اک اتفاق'' کے امپورٹر کوکب زبیری نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ترکش ڈراموں کو زبردست رسپانس ملنے کے بعد میں نے دوترکش فلمیں امپورٹ کی تھیں۔ جن کو اردوزبان میں ڈبنگ کے بعد نمائش کے لیے تیارکرلیا ہے۔



اس میں سے ایک فلم کو عیدالاضحٰی کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کیا جائے گاجس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور تشہیری مہم کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ یہ ایک مقبول ترکش فیملی فلم ہے۔ جس کوہالی وڈ میں بھی ری میک کیا گیاہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معیارکی اس فلم کوپاکستانی فلم بین بے حد پسند کرینگے۔ اس فلم کے پریمیئرمیں شرکت کے لیے فلم کی ہیروئن نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

مقبول خبریں