حکومت کا وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ تحلیل کرنے کافیصلہ

ستمبر میں سیکرٹریز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی


ویب ڈیسک October 04, 2013
کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی تحلیل کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات سمیت تعلیم سے متعلق تمام ادارے وزارت تعلیم و تربیت میں شامل کئے جائیں گے، فوٹو:فائل

حکومت نے وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو تحلیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر میں سیکرٹریز کے اعلی سطحی اجلاس میں وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور اس حوالے سے پلاننگ ڈویژن سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ ڈویژن نے سیکرٹریز کی سفارشات کو منظور کر کرتے ہوئے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو تحلیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی تحلیل کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات سمیت تعلیم سے متعلق تمام ادارے وزارت تعلیم و تربیت میں شامل کئے جائیں گے، جبکہ پمز، پولی کلینک اور صحت متعلق امور نیشنل ہیلتھ سروسز میں شامل کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں