پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن 9 اکتوبر تک جاری رہے گا

پہلے28 دنوں میں134 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 54 ہزا عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا


Staff Reporter October 07, 2013
134 خصوصی حج پروازوں سے 54 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچادیا گیا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن 9 اکتوبرتک جاری رہے گا جاری حج آپریشن کے دوران134خصوصی حج پروازوں کے ذریعے54 ہزار عازمین کوحجاز مقدس پہنچادیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے 28ویں روز اتوار کو 4خصوصی پروازیں چلائی گئیں جن کے ذریعے 1800 عازمین کو حجازمقدس پہنچایاگیا، اسلام آباد سے PK-2152 کے ذریعے 503،اسلام آباد سے دوسری پرواز PK-2955 کے ذریعے 500 ، پشاور سےPK-2653 کے ذریعے 328 اورلاہور سے PK-2255کے ذریعے 501 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔



پی آئی اے نے مجموعی طور پر حالیہ حج آپریشن کے پہلے28 دنوں میں134 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 54 ہزا عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے، اب تک کراچی سے11پروازوں کے ذریعے، 4723،لاہور سے11 پروازوں کے ذریعے 5,461 اسلام آباد سے20 پروازوں کے ذریعے9833 ، پشاور سے42پروازوں کے ذریعے14037، کوئٹہ سے30 پروازوں کے ذریعے 9781 ، ملتان سے 12 پروازوں کے ذریعے6020 اور سیالکوٹ سے7 پروازوں کے ذریعے 3,513 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایاجاچکا ہے۔

مقبول خبریں