آسٹریلیا سے مقابلے ناتجربہ کار پاکستانی اٹیک پر آرتھر کو تشویش

دیکھنا ہوگا کہ وہ اوور کی تمام 6 گیندوں کو کسی طرح درست جگہ پر ڈالتے ہیں


Sports Desk November 18, 2019
آسٹریلیا سے مقابلے :ناتجربہ کار پاکستانی اٹیک پر آرتھر کو تشویش فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ناتجربہ کارپاکستانی اٹیک پر تشویش ظاہر کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ محمد عباس نئی گیند کے بہترین بولر اور شاہین آفریدی بھی عمدہ بولنگ کرتے ہیں، اسی طرح عمران خان کی شمولیت سے یہ 3 پیسر کافی اہم ہوں گے مگر نسیم شاہ اور محمد موسیٰ کے باصلاحیت ہونے کے باوجود ان کی ناتجربہ کاری مجھے تشویش میں مبتلا کررہی ہے۔

دیکھنا ہوگا کہ وہ اوور کی تمام 6 گیندوں کو کسی طرح درست جگہ پر ڈالتے ہیں۔ آسٹریلیا سے سیریز میں کامیابی کیلیے انھوں نے گرین کیپس کو اٹیک اور دفاع دونوں میں مثبت رہنے اور اسکور بورڈ کو متحرک رکھنے کا مشورہ دیا، انھوں نے اسد شفیق اور اظہر علی کو اہم قرار دیا جبکہ بابر اعظم کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کا کھیل دیکھنے کے قابل ہوگا۔

مقبول خبریں