ٹیسٹ کرکٹ کے بھاری پلیئر کورنویل افغانستان کو ’’بھاری ‘‘ پڑگئے

کورنویل نے 75رنز دے کر7 شکار کیے، یہ تقریباً پانچ دہائیوں میں کسی بھی ویسٹ انڈین اسپنر کی بہترین پرفارمنس شمار ہوئی۔


Sports Desk November 28, 2019
کورنویل نے 75رنز دے کر7 شکار کیے، یہ تقریباً پانچ دہائیوں میں کسی بھی ویسٹ انڈین اسپنر کی بہترین پرفارمنس شمار ہوئی۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے بھاری بھرکم پلیئر راکھیم کورنویل لکھنؤ میں واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں افغانستان کو '' بھاری'' پڑگئے۔

راکھیم کورنویل نے آف اسپن بولنگ کی بدولت حریف ٹیم کی 7 وکٹیں اڑادیں، افغان ٹیم 187پر ڈھیر ہوگئی، جاوید احمدی 39 رنز بناکر نمایاں رہے، امیر حمزہ 34 اور احمد زازئی 32 رنز بناکر مزاحمت کرپائے۔

کورنویل نے 75رنز دے کر7 شکار کیے، یہ تقریباً پانچ دہائیوں میں کسی بھی ویسٹ انڈین اسپنر کی بہترین پرفارمنس شمار ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹ پر 68 رنز بنالیے۔

مقبول خبریں