آصف زرداری کو ضمانت کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل

طفیل احمد  جمعرات 12 دسمبر 2019
آج کراچی پہنچ جائیں گے، ضیاالدین اسپتال کلفٹن میں وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا
فوٹو: فائل

آج کراچی پہنچ جائیں گے، ضیاالدین اسپتال کلفٹن میں وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا فوٹو: فائل

کراچی:  سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

آصف زرداری  جمعرات کو کراچی پہنچ جائیں گے، ایئر رپورٹ سے انھیں کلفٹن مین واقع ضیاالدین اسپتال لایا جائے گا،ضیاالدین اسپتال میں ان کے لیے علیحدہ سے وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا جہان ان کا طبی معائنے کے بعد انھیں اسپتال مین داخل کر لیا جائے گا۔

آصف زرداری کو دل کی بیماری کے ساتھ دیگر امراض بھی لاحق ہیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی اسپائینل کوڈL5.S1 میں شدید پرابلم بتائی گئی ہے جبکہ  نیورولوجی مسائل کا بھی سامنا ہے،NICVD کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر ان کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے میڈیکل بورڈ 6 رکنی ماہرین پر مشتمل ہے، کراچی کے ضیا  الدین اسپتال میں ان کے سٹی اسکین سمیت انجیوکرافی اور انجیوپلاسٹی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے، آصف زرداری اس وقت اسلام اباد کے پمز اسپتال جے کارڈیالوجی یونٹ مین زیر علاج ہے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق  آصف زرداری کی ضمانت اور دیگر ضروری کاغذات  موصول ہوتے ہی انھیں جمعرات کو اسپتال سے رخصت کردیا جائے گاجس کے بعد زرداری کلفٹن مین واقع ضیا الدین اسپتال کے کے وی آئی پی سوٹ2 چوتھے فلور پر داخل ہوجائیں گے،سب سے پہلے ان کی انجیوگرافی کی جائے گی اور  ضرروت پڑنے پر ان کی انجیوپلاسٹی بھی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے آصف زرداری کو ملٹی پل طبی مسائل کا سامنا ہے، ان کی ریڑھ کی ہڈیوں کے مہروں میں بھی پیچیدگیاں ہیں،ضیا الدین کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین نے ایکپسریس ٹربیون سے بات چیت میں بتایا کہ زرداری صاحب کے علاج کے لیے کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔

ڈاکٹر ندیم قمر زرداری صاحب کے کارڈیالوجی کنسلٹینٹ ہوں گے، ضیا الدین اسپتال میں زرداری صاحب کے داخل ہونے پر ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرائیں جائیں گے جس کی روشنی میں علاج شروع کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔