قائد اعظم کو سندھ مدرستہ الاسلام سے گہرا لگائو تھا گورنر سندھ

جدید اور اعلیٰ تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد.


Staff Reporter September 03, 2012
جدید اور اعلیٰ تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد۔ فوٹو :فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ قومی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

جدید اور اعلیٰ تعلیم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے سندھ مدرسۃ الاسلام برصغیر میں انتہائی اہمیت کی حامل درسگاہ ہے جو یونیورسٹی کا درجہ پانے کے بعد ملک و قوم کی ترقی میں معاون و مددگار ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہارگورنرسندھ نے سندھ مدرسۃ الاسلام کے قیام کی 127 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا گورنر ہائوس میں منعقدہ اس تقریب سے سندھ کے سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے بھی خطاب کیا، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے جامعہ کی سرگرمیوں حوالے سے اظہارخیال کیا اس موقع پر سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ اور سینیٹر عبد الحسیب خان بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یکم ستمبر 1885 کو قائم ہونے والے اس عظیم الشان تعلیمی ادارے کی تاریخی حیثیت ہے جہاں قائد اعظم نے تعلیمی دور کا طویل حصہ گزارااور قائد اعظم کو سندھ مدرستہ الاسلام سے گہرا لگائو تھا،انھوں نے مزید کہا کہ اس جامعہ سے فارغ التحصیل طلبا عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم میں اہم کردار ادا کریں گے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ قدیم تاریخی حیثیت رکھنے والا سندھ مدرسۃ الاسلام آج یونیورسٹی کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی تمام مطلوبہ معیار کو پورا کرنے والی ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو مستقبل میں اپنا بہترین تعلیمی کردار ادا کرے گی۔

مقبول خبریں