ایف بی آر کی طرف سے جعلی ٹیکس ریفنڈ جاری کیے جانے کا انکشاف

ارشاد انصاری  پير 23 دسمبر 2019
2011 سے 2014 کے دوران واردات ڈالی گئی، وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخود اختیارات کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ فوٹو: فائل

2011 سے 2014 کے دوران واردات ڈالی گئی، وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخود اختیارات کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آر افسران کی طرف سے 2011 سے 2014 کے دوران کروڑوں کے جعلی ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایم ایس کریسنٹ اینڈ یسدان انٹر نیشنل کو 8 کروڑ 69 لاکھ سولہ ہزار، ایم ایس اے زیڈ کو 75 لاکھ 7 ہزار، ایم ایس سیلیکان انٹرنیشنل کو 54 لاکھ 58 ہزار اور ایم ایس ایم ہاریک ٹریڈرز کو 41 لاکھ 20 ہزار روپے کے ری فنڈز جاری کیے گئے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ازخود اختیارات کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔