امریکا طاقت کے استعمال سے گریز کرے چین

جارحیت میں پہل نہیں کرتے لیکن دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک January 05, 2020
امریکا کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر خارجہ (فوٹو : فائل)

HYDERABABD: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکا کو طاقت کے بے دریغ استعمال کے بجائے ایران کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایرانی سپہ سالار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چین کی جانب سے ایرانی صدر اور قوم سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ خبر پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ روکنے کے لیے ہلاک کیا، ٹرمپ

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کو طاقت کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے، یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے جس سے دنیا کو جنگ میں دھکیلے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے اور خطے میں کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امریکا کا یہ اقدام اسے دنیا بھر میں تنہا کردے گا، مسائل کے حل کے لیے امریکا کو مذاکرات کا راستہ چننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد ایئرپورٹ پرامریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کا حوصلہ بڑھانے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایران نے کبھی بھی جارحیت میں پہل نہیں کی ہے لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں