الیکشن کمیشن احکام نظر اندازڈاکٹر زاہد میونسپل کمشنر تعینات

ڈاکٹر زاہد حسین میونسپل کمشنر کا اضافی چارج لینے جو لیٹر لے کر پہنچے اس پر تاریخ یکم نومبر 2013 درج تھی، ذرائع


Numainda Express November 08, 2013
ڈاکٹر زاہد حسین میونسپل کمشنر کا اضافی چارج لینے جو لیٹر لے کر پہنچے اس پر تاریخ یکم نومبر 2013 درج تھی، ذرائع. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کیے جانے پر سندھ بھر کے سرکاری محکموں میں تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے دوسرے ہی روز ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر زاہد حسین کیمچیو نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکے میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔

زاہد حسین جس وقت چارج لینے پہنچے میونسپل کمشنر محمد لطیف لودھی، ایڈمنسٹریٹر آفس لطیف آباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس میں شریک تھے، ڈاکٹر زاہد نے کچھ وقت بلدیہ میں واقع اپنے دفتر میں گزارا اور پھر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید برکات احمد رضوی کو فون پر اپنے آنے کی اطلاع دے کر واپس اپنے دفتر لوکل گورنمنٹ چلے گئے جس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی کہ ڈاکٹر زاہد چارج سنبھال نہیں سکے ۔

تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز بھٹو نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈاکٹر زاہد نے میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے اور وہ جمعہ کو اس حوالے سے میٹنگز بھی کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر برکات احمد رضوی نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹر زاہد نے ٹیفلیون پر اطلاع دی تھی کہ انھوں نے بطور میونسپل کمشنر چارج سنبھال لیا ہے تو انہیں لطیف آبادمیں محرم کے سلسلے میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی لیکن وہ نہیں آئے۔ بلدیاتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زاہد حسین میونسپل کمشنر کا اضافی چارج لینے جو لیٹر لے کر پہنچے اس پر تاریخ یکم نومبر 2013 درج تھی۔

مقبول خبریں