بلدیاتی الیکشن 27نومبرکوہوئے توبہت بدانتظامی ہوگیشرجیل

الیکشن مہم کیلیے وقت نہیں دیاجارہا،کمیشن کوحدبندیوں اورووٹرلسٹوں کامعلوم ہی نہیں،وزیراطلاعات و بلدیات


Staff Reporter November 08, 2013
آئندہ بلدیاتی الیکشن سوالیہ نشان بن کر رہ جا ئیں گے اورعوام کوریلیف نہیں مل سکے گا۔۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: سندھ کے وزیربلدیا ت واطلا عا ت شر جیل انعا م میمن نے کہاہے کہ اگر27 نومبر کو بلدیا تی انتخابات ہوئے تویہ انتخابات پاکستان کی تا ریخ کے سب سے زیادہ بدانتظا می والے الیکشن ہونگے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ الیکشن میں امیدوا روں کوتیاری اورمہم کیلیے کوئی وقت نہیں دیا جا رہاہے،الیکشن کمیشن کوحدبندی کے بعد ووٹرلسٹوں اورحلقہ بندیوں کامعلوم ہی نہیں،ایسی صو رتحا ل میں آئندہ بلدیاتی الیکشن سوالیہ نشان بن کر رہ جا ئیں گے اورعوام کوریلیف نہیں مل سکے گا۔

مقبول خبریں