اورنگی ٹاؤن میں پاگل کتے کو ماری جانیوالی گولی سے نوجوان زخمی

ایم پی آرکالونی میں دہشت پھیلانے والے پاگل کتے کو اربازگولی ماررہا تھا


Staff Reporter February 04, 2020
گولی زمین سے ٹکراکرسلامت کولگی،گولی چلانے والااربازموقع سے فرارہوگیا فوٹو: فائل

ایم پی آرکالونی بلاک سی میں پاگل کتے کو ماری جانے والی سے نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ پاگل کتے پر فائرنگ کرنے والا فرار ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود ایم پی آرکالونی بلاک سی میں فائرنگ سے زخمی نوجوان کو فوری طورپرعباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 16سالہ سلامت خان ولد گل نوازکے نام سے کرلی گئی۔

اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر عبدالماجد نے بتایا کہ ایم پی آر کالونی میں سرباز نامی شہری پاگل کتے کو گولی مار رہا تھا کہ اس دوران گولی زمین سے ٹکرانے کے بعد نوجوان کو چھوتے ہوئے گزرگئی انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سرباز فرار ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں