لیکسن انویسٹمنٹ 5ویں یونیفائیڈ میراتھن ریس آج منعقد ہوگی

3 ہزار سے زائد افراد نے میراتھن کیلیے رجسٹریشن کرالی۔


Sports Reporter February 05, 2020
3 ہزار سے زائد افراد نے میراتھن کیلیے رجسٹریشن کرالی۔ فوٹو: فائل

لیکسن انویسٹمنٹ5 ویں یونیفائیڈ میراتھن آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے فیز8 پر منعقد ہو گی۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت میکڈونلڈزکے تعاون سے لیکسن انویسٹمنٹ5 ویں یونیفائیڈ میراتھن آج ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے فیز8 پر منعقد ہو گی۔ 3 ہزار سے زائد افراد نے میراتھن کیلیے رجسٹریشن کرالی۔

صبح ساڑھے سات بجے ہونے والی میراتھن کا مقصد خصوصی افراد سے اظہاریکجہتی ہے جس میں برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی سمیت معززین شہر، فنکار کھلاڑی اورغیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہونگے،اس موقع پرمرد وخواتین اوربچوں کی 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹراور 21 کلو میٹر کی ہاف میراتھن مے مقابلے اور اسپیشل افراد کیلیے وہیل چیئرریس ہوگی۔

اس موقع پرمختلف اداروں کی جانب سے خصوصی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے مطابق میراتھن کو شایان شان منعقد کرانے کیلیے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

مقبول خبریں