خدا نے وہ نعمت دی جس کا لوگ خواب دیکھتے ہیں حنا دلپزیر خان

میں نے جتنا بھی کام کیا کبھی یہ سوچ کرنہیں کیا اسکے بدلے میں مجھے کیا ملے گا، حنا دلپزیر


Showbiz Reporter November 21, 2013
میں نے جتنا بھی کام کیا کبھی یہ سوچ کرنہیں کیا اسکے بدلے میں مجھے کیا ملے گا، حنا دلپزیر فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپزیرخان نے کہاہے کہ مجھے خدانے اس نعمت سے نوازاجس کے لوگ مدتوں خواب دیکھا کرتے ہیں۔

عوام کا پیار قابل دید ہوتا ہے میں نے جتنابھی کام کیا کبھی یہ سوچ کر نہیں کیا اسکے بدلے میں مجھے کیا ملے گا، ہمیشہ یہ سوچ کر کیا کہ میں اپنے حصے کا کام کررہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ عوام کے ذہن تبدیل ہوتے ہیں، اب لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں ہمارے فنکار اس معیار کا کام پیش کررہے ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر خان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرامے میں اپنی محنت سے اپنا مقام بنایا ہے، فالحال فلم میں کام کرنے کی خواہش مند نہیں ہوں، ہاں چاہتی ہوں کہ انڈسٹری بحال ہو تاکہ ہمارے فنکاروں کو کام کرنے کے مزید مواقع مل سکیں اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

مقبول خبریں