وزیر اعظم کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے عمر اکمل

ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ میں وزیراعظم کو دوں گا، عمر اکمل


Sports Reporter February 18, 2020
ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ میں وزیراعظم کو دوں گا، عمر اکمل . فوٹو : فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی عمر اکمل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے، پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے اور ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ میں وزیراعظم کو دوں گا، غیر ملکی کھلاڑی یہاں آکر بہت خوش ہیں، ہر سال پی ایس ایل ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ آئے گی تو اور مزہ آئے گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہے کہ شروعات سے لیکر اختتام تک اچھا کھیلیں، میرا کوئی گول نہیں، کنڈیشنز کے مطابق پرفارم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کامران اکمل سے کوئی مقابلہ نہیں رہتا، 70 فیصد پرفارمنس پر اور 30 فیصد فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سنچری بناؤں یا نصف سنچری، کوئٹہ کو جیتوانا مقصد ہے۔

مقبول خبریں