فریحہ پرویز چوتھے ’’پاکستان میڈیا ایوارڈز ‘‘ کیلیے نامزد

مداحوں کا پیار ہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اور اعزاز ہے،ایکسپریس سے خصوصی گفتگو


Showbiz Reporter December 01, 2013
مداحوں کا پیار ہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اور اعزاز ہے،خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ فریحہ پرویزکوچوتھے ''پاکستان میڈیا ایوارڈز '' کے لیے نامزد کر لیا گیا، جس پر ان کے عزیز واقارب اور دوستوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ''پاکستان میڈیا ایوارڈ '' کی28 دسمبر کو ہونے والی تقریب میں میڈیا سے وابستہ مختلف شعبوں میں نامزد لوگوں کو عوام میں مقبولیت پر ایوارڈ دیے جائیں گے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز نے رابطے پر '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ 'پاکستان میڈیا ایوارڈ' کے لیے نامزدگی جیوری کرتی ہے جب کہ ایوارڈ کے حقدار کا انتخاب عوام کی رائے سے ہوتا ہے، اسطرح سے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں اور خصوصاً نیوز کے شعبے میں نمایاں کام کرنیوالوں کو نامزد کیا گیا ہے۔



میرا انتخاب مقبول گلوکارائوں میں کیا گیا ہے جس پر جیوری کی مشکور ہوں، اب لوگ ہی اس کا فیصلہ کرینگے کہ وہ کس کو پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک بات ایوارڈ جیتنے کی ہے تو وہ لوگوں کی طرف سے ملنے والے پیارکی شکل میں، میں جیت چکی ہوں، یہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اور اعزاز ہے۔

مقبول خبریں