سندھ میں رات 8 سے صبح 8 بجے تک لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

میڈیکل اسٹورز پر اطلاق نہیں ہوگا، بینکوں کی بھی صرف ضروری برانچز ہی کھلیں گی، صوبائی وزیر


Staff Reporter March 24, 2020
میڈیکل اسٹورز پر اطلاق نہیں ہوگا، بینکوں کی بھی صرف ضروری برانچز ہی کھلیں گی، صوبائی وزیر (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل اسٹورز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام دکانیں سوائے میڈیکل اسٹورز کے بند رہیں گی۔

یہ پڑھیں : لاک ڈاؤن؛ دکان داروں نے اشیا مہنگی بیچنا شروع کردیں

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بینکنگ سیکٹر کو ضروری برانچ کھولنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے تاہم کریانہ اسٹورز سمیت تمام دکانیں 12 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔

مقبول خبریں