
بلدیہ ٹاؤن میں راشن نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ملک شہزاد اعوان کے آفس کا گھیراؤ کرلیا اور توڑ پھوڑ کی، علاقہ مکین نے ملک شہزاد اعوان اور فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں راشن نہیں مل رہا تاہم اگر بھوک سے مرگئے تو ذمے دار منتخب ارکان ہوں گے۔