سیالکوٹ؛ جھولے سے گر کر دو کمسن بچیاں شدید زخمی، ویڈیو وائرل

زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک December 15, 2025

سیالکوٹ:

سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں میلے میں آسمانی جھولے (فیرس وہیل) سے گر کر دو کمسن بچیاں شدید زخمی ہوگئی۔

فیرس وہیل سے گرتی ہوئی بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم واقعے کے بعد انتظامیہ غائب رہی، میلے میں ناقص انتظامات اور سیکیورٹی کی عدم موجودگی نے دو بچیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔

شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور غیر محفوظ جھولوں کی اجازت کیوں دی گئی۔

مقامی شہری کا کہنا تھا کہ میلے کی اجازت دینے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں