کورونا وائرس سندھ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا

ہائی کورٹ کی خاتون ڈاکٹر تبسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈاکٹرز اور طبی عملہ قرنطینہ میں چلا گیا


کورٹ رپورٹر April 17, 2020
سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر ضیا الحق مخدوم نے وکلا کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ہدایت کر دی (فوٹو: فائل)

کورونا وائرس سندھ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کی خاتون ڈاکٹر تبسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

صدر سندھ بار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر تبسم نے منگل کو ٹیسٹ کرایا تو کورونا وائرس مثبت آیا، دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار کیا ہے، ہائی کورٹ بار کے صدر ضیا الحق مخدوم نے وکلا کو احتیاط کی ہدایت کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ کا کلینک بند کردیا گیا، کلینک کے باقی تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ قرنطینہ میں چلا گیا، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ضیا الحق مخدوم نے تصدیق کردی۔

انھوں نے کہا ہے کہ نہ صرف وکلا بلکہ اسٹاف اور سائلین بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں، امید ہے سندھ ہائی کورٹ بھی وکلا اور اسٹاف کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔

مقبول خبریں