عابد علی کیریئر میں اونچی اڑان جاری رکھنے کیلیے پرعزم

عباس رضا  بدھ 20 مئ 2020
مزید محنت اور فٹنس سے کارکردگی بہتر کروں گا، عابد علی

مزید محنت اور فٹنس سے کارکردگی بہتر کروں گا، عابد علی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کیریئر میں اونچی اڑان جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں شامل ہوا تو ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، ہدف تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی سے بی کیٹیگری میں ترقی حاصل کروں گا، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے میں کامیاب رہا۔

عابد علی نے کہا کہ کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے بھی سنچری بنانے میں کامیاب رہا، مین آف دی میچ اور سیریز رہا، کنٹریکٹ میں ترقی پانے کے بعد اب ذمہ داری بڑھ گئی ہے، مزید محنت اور فٹنس پر کام کروں گا، میرا اگلا ہدف بی سے اے کیٹیگری میں ترقی پانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔