
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلنے کی افواہوں کے تناظر میں ایک واضح نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور یکم جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ COVID 19 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک طلبہ کو براہ راست ترقی دے دی گئی ہے۔















1735117380-0/murtaza-wahab-(1)1735117380-0-180x135.webp)


