جڑواں شہروں میں امن وامان کیلئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کی جائےوزیرداخلہ چوہدری نثار

ریپڈ رسپانس فورس 10 منٹ میں کسی بھی جگہ پہنچنے کی صلاحیت کی حامل ہو ، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک December 07, 2013
جڑواں شہروں میں مانیٹرنگ کے نظام پر سختی سے عمل کیا جائے، چوہدری نثار۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کے لئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں اعلی پولیس حکام نے امان وامان اور ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔


اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کے قیام کے لئے سخت مانیٹرنگ اور گشت شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس افسران کو باری باری رات کو فرائض کی انجام دہی پر معمور کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کی جانی چاہئیے جو 10 منٹ میں شہر کے کسی بھی علاقے میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

مقبول خبریں