
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ عظمی کاردار سے توقع بھی نہیں کی جا سکتی کہ انہیں خاتون اول کے معیار کی سمجھ ہو، خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کےلئے ترجیح ہے، پی ٹی آئی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے شخص کے لیے یہ شرم کا مقام ہے۔
One can’t expect her to understand the calibre of First Lady but it is extremely shameful of Uzma Kardar to be talking behind her back. PM & First Lady’s respect comes foremost for all of us.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 15, 2020
Embarrassing behaviour from anyone who claims to be associated with the party.
دوسری جانب عظمی کاردار نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ آڈیو لیک پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانے والے جان لیں کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں، مافیا جو ہے تو پس پردہ لیکن عملاً تمام پارٹی معاملات پر اس مافیا کا قبضہ ہے، میں نے مخلص پارٹی ممبران کی ترجمانی کی جنہوں نے زندگی کا لمبا عرصہ پارٹی کو دیا تاہم ہم پر چمچے مسلط کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔