ہماری فلم انڈسٹری نے قدم جمانا شروع کردیے طلال فرحت

ہماری فلم انڈسٹری کامیابی کے سفر میں نئی راہ پر گامزن ہے، طلال فرحت


Showbiz Reporter December 09, 2013
ہماری فلم انڈسٹری کامیابی کے سفر میں نئی راہ پر گامزن ہے، طلال فرحت فوٹو: فائل

پاکستانی فلموں کی بیرون ممالک خصوصاً بھارت میں پذیرائی ہوئی ہے جس کا اندازہ گزشتہ دنوں چند بھارتی فلموں کے اداکاروں کے بیانات کہ ''اگر انھیں نئے ڈائریکٹرزنے کسی اچھے اسکرپٹ کی فلم کے لیے بلایا تو وہ فلم میں کام ضرور کریں گے'' سے لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بات پاکستان کی پہلی سائکوتھرلر فیچر فلم ''ہوٹل'' کے ڈائریکٹر طلال فرحت نے گزشتہ روزنمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکے دوران کہی، طلال فرحت کا کہناتھا کہ بھارتی فنکاروں کے بیانات کی روشنی میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ہماری فلم انڈسٹری نے قدم جمانا شروع کردیے ہیں اور کامیابی کے اس سفر میں نئی راہ پر گامزن ہے ۔ جس طرح سے ڈراموں کے فنکار فلم کی طرف راغب ہوئے ہیں یہ ایک اچھا بدلائو ہے،اس موقع پر ہدایتکار خالد حسن خان نے کہا کہ دو، تین سالوں میں جس طرح سے ہماری فلموں کو پزیرائی ملی سے ثابت ہوتاہے کہ عوام نئے اسکرپٹ، نئے ڈائریکٹرز اور نئے ستاوں کو اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مقبول خبریں