عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر کمی سے 1985 ڈالر فی اونس کا ہوگیا


ویب ڈیسک August 19, 2020
عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر کمی سے 1985 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ہوگئی۔

عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کی کمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 2900 روپے کا اضافہ

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 2ہزار 881 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوگئی اور فی اونس قیمت کم ہوکر 1985 ڈالر کی سطح پرآگئی۔

مقبول خبریں