مون سون کی طوفانی بارشوں میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2020
بارشوں سے 10سڑکیں، 5 پل،1 ہوٹل 3 مساجد کو بھی نقصان ہوا، رپورٹ:فوٹو:فائل

بارشوں سے 10سڑکیں، 5 پل،1 ہوٹل 3 مساجد کو بھی نقصان ہوا، رپورٹ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جب کہ اس دوران  895 مکانات مکمل تباہ اور 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری ہوگئی ہے، اس حوالےسے این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 46 مرد، 11 خواتین اور  42 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران پنجاب میں 8، سندھ  میں 34 ، خیبر پختونخوا میں 29افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں و سیلاب سے 46 افراد زخمی ہوئے، جن میں 33 مرد، 4 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، بارشوں سے 10سڑکیں، 5 پل،1 ہوٹل 3 مساجد کو بھی نقصان ہوا، بارشوں سے 895 مکانات مکمل تباہ جب کہ 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔