ٹی 20 میں رضوان یا سرفراز کسے کھلائیں ٹیم مینجمنٹ شش وپنج کا شکار

ابتدائی پلان کے مطابق سابق کپتان کو ہی محدود اوورز کے میچز میں بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارنا تھا۔


Sports Desk August 27, 2020
ابتدائی پلان کے مطابق سابق کپتان کو ہی محدود اوورز کے میچز میں بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارنا تھا۔ فوٹو : فائل

ٹوئنٹی20 سیریز میں محمد رضوان یا سرفراز احمد کسے کھلائیں، ٹیم مینجمنٹ شش وپنج کا شکار ہو گئی۔

ابتدائی پلان کے مطابق سابق کپتان کو ہی محدود اوورز کے میچز میں بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارنا تھا، مگر ٹیسٹ میچز میں رضوان کی عمدہ کارکردگی اور مین آف دی سیریز ایوارڈ نے کوچ کوکنفیوژ کر دیا۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے، انگلینڈ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں