امریکا طیارہ حادثے میں میاں بیوی ہلاک

طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے میاں بیوی ہیں


ویب ڈیسک September 14, 2020
میاں بیوی اپنے عزیزوں سے ملنے جارہے تھے، فوٹو : فائل

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں مسافر بردار ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے گراٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

براؤن کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈپٹی چیف ڈیو لنزمین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا ملبہ گراٹن میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش نکالی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں لائی گئی تھیں۔ پائلٹ اور خاتون مسافر میاں بیوی تھے اور اپنے عزیزوں سے ملنے جا رہے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے تاہم ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مقبول خبریں