پی آئی اے کا انجینئر طیارے سے گرکر زخمی

انجینئر زکریا کو اندرونی چوٹیں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے میں ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 14, 2020
انجینئر زکریا کو اندرونی چوٹیں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے میں ہے، ذرائع

اسلام آباد آئیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے جہاز سے گرا جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں، زخمی انجینئر زکریا قریشی کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہا تھا جب کہ انجینئر زکریا کو اندرونی چوٹیں لگی ہیں، علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرے میں ہے۔

مقبول خبریں