حکومت سندھ نے کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا

ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع


Staff Reporter September 21, 2020
ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع

حکومت سندھ نے اپنے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جو کراچی پیکج کا حصہ تھی۔

ترجمان سندھ حکومت و مشیر برائے وزیراعلی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کیا ہے اور اس منصوبے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک معیاری شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے، اس شاہراہ پر ملیر کھوکھرا پار کے مقام پر قائم برج کی مرمت اور اسے دو رویہ کیا جارہا ہے۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے کے کراچی پیکج کا حصہ تھا جسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا، اس شاہراہ کو پبلک کے لئے آئندہ ماہ کے آخر یعنی 31 اکتوبر تک کھول دیا جائیگا، ہم پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ کس طرح پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے۔

مقبول خبریں