عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا وہ خود پیش ہواوالد کا انکشاف

عابد نے فون کرکے گرفتاری کی خواہش ظاہر کی تھی پولیس کو اطلاع دے کر حوالے کیا، ملزم کے والد کا دعوی


Staff Reporter October 13, 2020
موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم کے والد کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے ییش کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس نے گرفتاری پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد ملہی کے والد اکبر ملہی نے کا کہنا ہے کہ عابد علی کو خالد بٹ نامی مقامی شہری کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ میں نے عابد علی کو اپنے گھر مانگا منڈی بلا کر پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم عابد ملہی نے فون کرکے گرفتاری دینے کی خواہش ظاہرکی۔

تفصیلات کے لیے دیکھیے: موٹرے وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار

اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے پیش کیا گیا ہے۔ عابد کو خود خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔ اکبر ملہی نے مطالبہ کیا کہ عابد کی گرفتاری کے بعد ہماری خواتین کو بھی رہا کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: موٹر وے زیادتی کیس؛ ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

واضح رہے کہ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرکے عدالت میں پش کردیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مقبول خبریں