عید میلاد النبی ﷺ؛ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی

ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی

 اسلام آباد: حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد سزاؤں میں  تخفیف کے لیے تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

دو تہائی سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کمی ہوگی اور 18 سال سے کم عمر قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 30 دن کی معافی دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔