ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 15پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی


Staff Reporter November 02, 2020
انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 15پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔ فوٹو : فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 15پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کی قدر 40پیسے کی کمی سے 160روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

مقبول خبریں