- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست مجرم قرارڈ
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
سلطانز کو کنگز سے سخت مزاحمت کی توقع
کراچی: ملتان سلطانزکو پہلے کوالیفائر میں کراچی کنگز کی جانب سے سخت مزاحمت کی توقع ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پی ایس ایل 5کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا، پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ ہمارا مقابلہ ایک مضبوط حریف سے ہے، کراچی کنگز کو باصلاحیت ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں، کپتان عماد وسیم نہ صرف ایک اچھے کپتان بلکہ دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں،بیٹنگ میں بابر اعظم کا ساتھ میسر ہے، محمد عامر اور افتخار احمد بھی موجود ہوں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ چیلنج ثابت ہوسکتے ہیں،کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے تھے لہذااچھا مقابلہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے مختلف اوقات میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،عمران طاہر نے تسلسل کے ساتھ وکٹیں حاصل کی ہیں، رلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلی،روی بوپارا تجربہ کار کرکٹر ہیں، ہم نے ایڈم لیتھ کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین ریکارڈ رکھتے ہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل 5کے لیگ مرحلے تک عثمان قادر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع نہیں ملا تھا، لیگ اسپنر اب پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے اور وکٹیں بھی حاصل کی ہیں،زیادہ بہتر اور پْراعتماد بولر کی خدمات میسر ہونا خوش آئند ہے،خوشدل شاہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے، اچھی بات ہے کہ ہمیں سلیکشن کیلیے زیادہ کھلاڑی میسر ہیں، ان میں بہترین کمبی نیشن کا انتخاب کریں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد سے شاہد آفریدی کے مسابقتی کرکٹ نہ کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، چند ماہ کے وقفے سے ان کی صلاحیتوں کو زنگ نہیں لگ سکتا، میں نے آل راؤنڈر کے ساتھ ٹریننگ کی،ان کی فٹنس گذشتہ پی ایس ایل سے بھی بہتر لگ رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔