کراچی میں ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کر دیا

مقتول افتخار کار میں والد کے ساتھ جا رہا تھا موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔


Staff Reporter November 18, 2020
واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،جواں سال بیٹے کی ہلاکت پر باپ حواس کھو بیٹھا (فوٹو: فائل)

QUETTA: سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے جوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مراقبہ ہال کے قریب کار میں سوار 28 سالہ افتخار ولد ظفر کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن راؤ ناظم کا کہنا تھا کہ مقتول افتخار اپنے والد کے ہمراہ کار میں گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، مقتول کو سینے کے قریب گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول ایمبرائڈری (کڑھائی) کا کام کرتا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس ڈکیتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے، جواں سال بیٹے کی ہلاکت پر مقتول کا والد حواس کھو بیٹھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔

مقبول خبریں