پاکستان انٹرنیشنل اسکواش کا آج اسلام آباد میں آغازہوگا

11 دسمبرتک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ہزار ڈالرز کے مینز اور6 ہزار ڈالرز کے ویمن ایونٹس شامل ہیں


Sports Reporter December 07, 2020
فیڈریشن کی جانب سے گولڈمیڈل جیتنے والے حمزہ خان اور دیگرکھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پی ایس اے ورلڈ ٹور کا پلاٹینیم ایونٹ پاکستان انٹرنیشنل اسکواش پیر سے اسلام آباد کے مصحف انٹرنیشنل کمپلیکس پرشروع ہو رہا ہے۔

11 دسمبرتک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ہزار ڈالرز کے مینز اور6 ہزار ڈالرز کے ویمن ایونٹس شامل ہیں،32 کھلاڑیوں کے مینز اور 16 کے ویمنز ایونٹ میں کوئی غیر ملکی شرکت نہیں کررہا، مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر43 طیب اسلم سمیت 8کھلاڑی براہ راست پری کوارٹرفائنل کھیلیں گے، ویمن ایونٹ میں آمنہ فیاض ٹاپ سیڈہیں۔

مقبول خبریں