میلبورن ٹیسٹ بھارت کا 88 سالہ ریکارڈ بھی داؤ پر لگ گیا

سال کے شروع میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے دونوں میچز میں کوہلی الیون کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔


Sports Desk December 26, 2020
سال کے شروع میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے دونوں میچز میں کوہلی الیون کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔ فوٹو: فائل

میلبورن ٹیسٹ میں بھارت کا 88 سالہ ریکارڈ بھی داؤ پر لگ گیا۔

رواں برس بھارت کوئی بھی میچ جیتنے یا ڈرا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے، تینوں ٹیسٹ میں شکست ٹیم کا مقدر بنی، ہفتے سے میلبورن میں آسٹریلیا کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ان کا 88 سالہ ریکارڈ داؤ پر لگا ہوا ہے، سال کے شروع میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے دونوں میچز میں کوہلی الیون کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔

گزشتہ دنوں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی کینگروز نے انھیں 8 وکٹ سے مات دے دی تھی، 88 سالہ کرکٹ تاریخ میں بھارت اب تک ہر برس کوئی میچ ڈرا یا جیت پایا ہے لیکن اب کی بار اس کا یہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

مقبول خبریں