صبا قمرکا روزانہ گلدستہ بھیجنے والے ’نامعلوم‘ مداح کے نام خصوصی پیغام

ویب ڈیسک  منگل 5 جنوری 2021
آپ اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، صباء قمر۔ فوٹو:فائل

آپ اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، صباء قمر۔ فوٹو:فائل

 کراچی: فلم اسٹار  صباء قمر نے روزانہ  گلدستہ بھیجنے والے اپنے گم نام مداح کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔

صباء قمر نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سرخ گلابوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کوئی روز گلدستہ بھیجتا ہے۔

صباء رقمر نے گلدستہ بھیجنے والے نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں،اس لئے آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحائف میرے لیے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہو گئے ہیں، اس لیے میں انہیں آپ کو واپس بھی کرنا چاہتی ہوں تو پھر بات کرتے ہیں۔ میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔