عائشہ عمر کا اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

میری اپنی مرضی ہے کہ میں اپنی پسند کا جیسا بھی لباس پہنوں، عائشہ عمر


ویب ڈیسک January 05, 2021
میری اپنی مرضی ہے کہ میں اپنی پسند کا جیسا بھی لباس پہنوں، عائشہ عمر۔ فوٹو:فائل

ڈراموں و فلموں کی اداکارہ عائشہ عمر نے لباس پر تنقید کرنے والے شخص کو کرارا جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مغربی لباس زیب تن کیے ںظر آرہی ہیں۔ کچھ صارفین کی جانب سے لباس کی کافی تعریف کی گئی تاہم بعض ایسے بھی تھے جنہیں اداکارہ کا لباس پسند نہ آیا۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عائشہ عمر اس طرح کے لباس پہن کر خواتین کو جسم عیاں کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں تو یقینی طورپر خواتین کو بااختیار بنانے کا مفہوم درست نہیں سمجھا گیا۔

مداح کی تنقید پر عائشہ عمر بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے بھی اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں یہ لباس پہن کر تشہیر نہیں کر رہی کہ خواتین اپنا جسم عیاں کریں، یہ اُن کی مرضی ہے کہ وہ جیسا بھی لباس پہنیں۔ لیکن میری بھی اپنی مرضی ہے کہ میں اپنی پسند کا جیسا بھی لباس پہنوں۔







View this post on Instagram


A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)






اداکارہ نے یہ بھی واضح کیاکہ یہ میرا اپنا لباس نہیں ہے بلکہ مجھے ایک خاتون کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے مجھ سے کپڑوں کا سائز پوچھا تھا پھر انہوں نے جون میں مجھ سے رابطہ کرکے یہ لباس بھیجا۔ جس کا میں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ یہ لباس پہننے کی وجہ لوگوں کی محنت اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ میں اس طرح کے کام کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔

مقبول خبریں