واٹلنگ پریس کانفرنس کے دوران ولیمسن سے آٹوگراف لینے آگئے

ولیمسن کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب ساتھی کھلاڑی واٹلنگ شرٹ اٹھائے ان کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے۔


Sports Desk January 07, 2021
ولیمسن کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب ساتھی کھلاڑی واٹلنگ شرٹ اٹھائے ان کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعدکیوی وکٹ کیپر بریڈلی جان واٹلنگ پریس کانفرنس میں مصروف کپتان کین ولیمسن کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے۔

دوسرے ٹیسٹ میں گرین کیپس پر اننگز اور 176 رنز سے فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مصروف ولیمسن کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب ساتھی کھلاڑی واٹلنگ شرٹ اٹھائے ان کے پاس آٹوگراف لینے پہنچ گئے، انھیں وکٹ کیپر کی جانب سے اس حرکت کی توقع نہیں تھی تاہم مسکراتے ہوئے آٹوگراف دے دیا۔

مقبول خبریں