ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبعلم ٹرین تلے آکرجاں بحق

لاش کوقانونی کارروائی کے لیے جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کردیا ہے


ویب ڈیسک January 19, 2021
اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیوورکرزموقع پرپہنچ گئے: فوٹو: فائل

ٹک ٹاک بناتے ہوئے سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم طالب علم ٹرین تلے آکرجاں بحق ہوگیا۔

ٹک ٹاک نے ڈجکوٹ کے رہائشی صائم کی جان لے لی۔ 19 سالہ صائم سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم تھا جوویڈیوبناتے ہوئے ٹرین تلے آکرجاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیوورکرزموقع پرپہنچ گئے اورلاش کو قانونی کارروائی کے لیے جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے اورزخمی ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں