مسلسل تیسری مرتبہ 150رنز روٹ نے بریڈمین کا ریکارڈ برابرکردیا

اس ریکارڈ میں انھوں نے مدثرنذر، ظہیر عباس، ڈان بریڈ مین، ویلی ہیمنڈ، ٹام لیتھم اور کمارسنگاکارا کو جوائن کیا ہے۔


Sports Desk February 07, 2021
اس ریکارڈ میں انھوں نے مدثرنذر، ظہیر عباس، ڈان بریڈ مین، ویلی ہیمنڈ، ٹام لیتھم اور کمارسنگاکارا کو جوائن کیا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش کپتان جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ایک اہم ریکارڈ برابرکردیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے۔

بھارت سے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ڈان بریڈ مین کا ایک اہم ریکارڈ برابرکردیا، وہ آسٹریلیا کے آنجہانی عظیم بیٹسمین کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے پہلے کپتان بن گئے، روٹ لگاتار 3 ٹیسٹ میچز میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے والے مجموعی طور پر ساتویں پلیئر ہیں۔

اس ریکارڈ میں انھوں نے مدثرنذر، ظہیر عباس، ڈان بریڈ مین، ویلی ہیمنڈ، ٹام لیتھم اور کمارسنگاکارا کو جوائن کیا ہے، لیتھم اور سنگاکارا کو لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں 150 سے زائد کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

مقبول خبریں