متحدہ عرب امارات بھی پی ایس ایل کی طرز پر اپنی لیگ شروع کرے گا

چیئرمین شیخ نیہان مبارک النیہان نے یواے ای کی اپنی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کی منظوری دے دی، اعلامیہ ای سی بی


Sports Desk February 10, 2021
چیئرمین شیخ نیہان مبارک النیہان نے یواے ای کی اپنی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کی منظوری دے دی، اعلامیہ ای سی بی۔فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات بھی پی ایس ایل کی طرز پر اپنی لیگ شروع کرے گا۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران یواے ای نے پاکستان سپر لیگ، افغان لیگ اور آئی پی ایل کی میزبانی کی ہے، اب وہ خود اپنی لیگ شروع کرنے والا ہے۔

ای سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین شیخ نیہان مبارک النیہان نے یواے ای کی اپنی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس کا فارمیٹ فائنل کیا جا رہا ہے، یہ رواں برس دسمبر یا پھر آئندہ جنوری میں منعقد ہوگی، اس میں دنیا بھر کے نمایاں کرکٹرز حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں